صومالیہ،8فروری(ایجنسی) افریقی ملک صومالیہ میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ سربراہ مملکت کے عہدے کے لیے بائیس امیدوار میدان میں ہیں اور ان میں موجودہ صدر حسن شیخ محمود بھی شامل ہیں۔ صدر کے انتخاب میں دو سو پچھتر اراکین پارلیمان اور چوّن سینیٹرز
حصہ لینے کے اہل ہیں۔ اگر کوئی امیدوار دو تہائی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تو ووٹنگ کے اگلے مرحلے کا انعقاد لازمی ہو جائے گا۔ قانوناﹰ اس ملک میں صدر کا انتخاب عوام کرتے ہیں، لیکن سلامتی کی خراب صورتحال کے باعث عوامی انتخابات کو سن دو ہزار بیس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ صومالیہ کے متعدد حصوں پر جہادی تنظیم الشباب کا کنٹرول ہے۔